پاکپتن: آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ڈاکٹر اور خواتین سمیت 11 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکپتن میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ڈاکٹر اور خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق پاکپتن کالج روڈ پر آوارہ کتوں کے حملے سے 11 افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کتوں کے کاٹنے سے ڈی ایم ایس اسپتال ڈاکٹر عباس بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سمندری طوفان’ ’ شکتی ‘‘ کا خطرہ،آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بینک کا گارڈ اور خواتین بھی شامل ہیں، تمام متاثرہ افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکپتن میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لیتےہوئے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔