اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Oct 04, 2025 | 09:30:AM
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، نارووال، حافظ آباد، سیالکوٹ، وزیر آباد، خوشاب، لاہور، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ اور گرد و نواح میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، نوشہرہ، صوابی، خیبر، اورکزئی، ہنگو، کرک، بنوں، وزیرستان اورکرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرین ائیر کا ائیر آپریٹر سرٹیفکیٹ معطل کر دیا

لسبیلہ، آواران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے، کراچی، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورزیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔