سسر کا بہو پر وحشیانہ تشدد، خاتون نے بڑا پیغام جاری کر دیا

Oct 04, 2023 | 08:56:AM
 شیخوپورہ میں معمولی سی تلخ کلامی پر بہو کو وحشیانہ تشدد کا نشانے والے بے رحم سسر اور بہو کا راضی نامہ ہو گیا۔ تشدد کا شکار ہونے والی خاتون نے سسر کے حق میں بڑا پیغام جاری کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شیخوپورہ میں معمولی سی تلخ کلامی پر بہو کو وحشیانہ تشدد کا نشانے والے بے رحم سسر اور بہو کا راضی نامہ ہو گیا۔ تشدد کا شکار ہونے والی خاتون نے سسر کے حق میں بڑا پیغام جاری کر دیا۔

گھریلو تشدد کا شکار بننے والی خاتون کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے  جس میں اُس کا کہنا ہے کہ جس نے مجھے مارا وہ میرا سسر ہے۔ میں نے بدتمیزی کی تو اس پر مجھے مار پڑی۔ لیکن یہ ہمارا گھریلو مسئلہ ہے جس میں ہماری صلح ہو گئی ۔لٰہذا میں کوئی قانونی کارروائی کرنا نہیں چاہتی۔

اس کے علاوہ مذکورہ واقعے پر شیخوپورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے اور متاثرہ خاتون کیساتھ مقامی پولیس رابطے میں ہے، انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:   مسلم لیگ ن کیجانب سے دوسرا جلسہ بادامی باغ لاہور میں منعقد کیے جانے کا امکان

واضح رہے کہ ظالم سسر نے صرف اس لیے اپنی بہو پر تشدد کیا کہ اس نے وقت پر کھانا نہیں دیا تھا۔  جس کی وجہ سے اسے غصہ آگیا اور پھر اس قدر مارا کہ اپنے چھوٹے چھوٹے معصوم پوتے پوتیوں کا بھی خیال نہ کیا، ماں کو مار کھاتا دیکھ کر معصوم بچے بلک بلک کر روتے اور چیختے رہے۔