مسلم لیگ ن کیجانب سے دوسرا جلسہ بادامی باغ لاہور میں منعقد کیے جانے کا امکان

Oct 04, 2023 | 01:17:AM
 مسلم لیگ ن کیجانب سے دوسرا جلسہ بادامی باغ لاہور میں منعقد کیے جانے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)  مسلم لیگ ن کیجانب سے دوسرا جلسہ بادامی باغ لاہور میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن سے پاکستان واپسی پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے خود جلسوں میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے دوسرا جلسہ بادامی باغ میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے، بادامی باغ میں 8اکتوبر کو شام 6بجے ڈگری کالج فارگرلز کے قریب سڑک پر ہوگا۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ سابق ایم پی اے غزالی سلیم بٹ کے حلقے میں دوسرا جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی جلسے میں شرکت اور خصوصی خطاب کریں گے، مسلم لیگ نون کی سنیئر نائب صدر مریم نواز،حمزہ شہباز،پرویز رشید،مریم اورنگزیب بھی شرکت کریں گی، ملک سیف کھوکھر،خواجہ عمران نزیر،علی پرویز ملک،شائستہ پرویز ملک شریک ہوں گی۔ 

واضح رہے کہ جلسے کے لیے 5سے6ہزارکرسیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔