گوشت اور دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Oct 04, 2023 | 00:35:AM
گوشت اور دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک کی سب سے بڑی آبادی والے شہر میں انتظامیہ نے گوشت کی سرکاری قیمت مقرر کر دی جبکہ  دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کراچی کی شہری انتظامیہ نے بکرے اور گائے کے گوشت قیمت مقرر کی ہے، گائے اور بکرے کےگوشت کی فی کلو قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق بکرے کا گوشت 1540 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔گائے کا گوشت بغیر ہڈی 795 روپے جب کہ ہڈی کیساتھ 635 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ بچھیا کا گوشت بغیر ہڈی950 روپے ہڈی کےساتھ 800 روپےفی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہر بھر کی مارکیٹوں میں گوشت من مانی قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔ بعض علاقوں میں بچھیا کا گوشت 11 سو روپے جب کہ بکرے کا گوشت 2000 سے زائد روپے فروخت کیا جارہا ہے.

دوسری جانب کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ سرکاری قیمت 20 روپے اضافہ کرکے 200 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔ 

کمشنر کراچی نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں یکدم 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ   کردیا۔ فی لٹر دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے سے بڑھا کر 200 روپے کردی گئی۔

کمشنر کراچی ڈویژن نے بیف کی قیمت جاری کردی 

سیلرز اور ریٹیلرز کمشنر کراچی کی سرکاری قیمت پر کو آویزان کریں گے ،ہدایت 

سرکاری قیمت کی خلاف وزری پر سخت ترین ایکشن لیا جائے گا ،کمشنر کراچی