قطر کے سفیر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔۔ دوحہ فورم میں شرکت کی دعوت

Oct 04, 2021 | 20:13:PM
قطر کے، سفیرکی، شاہ محمود، سے ملاقات،
کیپشن: قطر کے سفیرکی شاہ محمود سے ملاقات،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں تعینات قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔ دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پاکستان قطر کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔قطری سفیر نے قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دوحہ فورم میں شرکت کا دعوت نامہ دیا اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور قطر کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

یہ بھی پڑھیں:پنڈوراپیپرز ۔۔دیکھنا ہوگا عمران خان کس انداز میں کابینہ اراکین کے خلاف کاروائی کرتے ہیں۔۔رحمان ملک کی 24نیوز سےگفتگو