مدرسہ بدفعلی کیس میں اہم پیش رفت۔۔عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

Oct 04, 2021 | 15:40:PM
سات ملزموں پر فرد جرم عائد
کیپشن: مدرسہ زیادتی کیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کیس کے اہم ملزم عزیزالرحمان اور ان کے بیٹوں سمیت 7 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق   جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کیس کے اہم ملزم عزیزالرحمان اوران کےبیٹوں سمیت 7 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ 

 ملزم عزیزالرحمان اوران کے بیٹوں سمیت تمام ملزمو ں کا عدالت میں صحتِ جرم سے انکار۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل کو گواہان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

یہ بھی پڑھیں:شوہر کے ہاتھوں بیوی کی دردناک موت۔۔ ظالم نے لاش کیساتھ وہ کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے