عمر شریف کی نماز جنازہ آج جرمنی میں ادا کی جائیگی

Oct 04, 2021 | 11:08:AM
عمرشریف
کیپشن: عمرشریف کی نماز جنازہ آج ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )معروف پاکستانی کامیڈین عمر شریف کی نماز جنازہ آج جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عمرشریف کی جرمنی میں نماز جنازہ کے بعد ان کی میت کو ممکنہ طور پر کل پاکستان لایا جائے گا، عمر شریف کی بیوہ زریں غزل میت کے ہمراہ کراچی پہنچیں گی۔
 یاد رہے کہ لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔
اداکار عمر شریف 4 روز تک جرمنی کے ہسپتال میں داخل رہے، انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے ہسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
واضح رہے کہاداکار عمر شریف کی بیوہ زریں غزل نے ویڈیو پیغام میں عمر شریف کی نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست عالم دین مفتی تقی عثمانی سے کی تھی جو انہوں نے قبول کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت ایک مرتبہ پھرباغی--قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفا دے دیا