عامر لیاقت ایک مرتبہ پھرباغی--قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفا دے دیا

Oct 04, 2021 | 10:02:AM
 عامر لیاقت ایک مرتبہ پھرباغی--قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفا دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استعفا دے دیا ہے۔

21 نیوز کے مطابق ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر  کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفیٰ  وزیراعظم عمران کو بھیج دیا ہے ۔قواعد و ضوابط کے مطابق استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہیے۔

عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ  ‏قومی اسمبلی سے استعفا ارسال کردیا ہے اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو۔ 

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنے مستعفی ہونے کی فی الحال کوئی وجہ بیان نہیں  بتائی تاہم وہ حکومتی پالیسیوں سے ناخوش نظر آتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ شوکت ترین کا آفشور کمپنیوں کا اعتراف، مگر کیوں کھولی تھیں؟ جانیے