500کے وی اے سے زائد بجلی کے استعمال پر ڈیوٹی عائد کرنےکافیصلہ

Nov 04, 2025 | 12:31:PM
500کے وی اے سے زائد بجلی کے استعمال پر ڈیوٹی عائد کرنےکافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی) 500کے وی اے سے زائد بجلی کے استعمال پر ڈیوٹی عائد کرنےکافیصلہ، پنجاب فنانس ترمیمی بل پنجاب اسمبلی سےبغیر کمیٹی کوبھیجےمنظور کروا لیا گیا۔

فنانس ترمیمی بل گزشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس سے منظور کروایا گیا، بل کے مطابق 500کے وی اے سے زائد بجلی کے استعمال پر ڈیوٹی لاگو ہو گی، صنعتی و کمرشل صارفین پر 4 پیسے فی یونٹ اضافی ڈیوٹی عائد ہوگی۔

500کے وی اے تک بجلی کے استعمال پر صارفین کو ڈیوٹی سے استثنیٰ ہوگا، 500 کے وی اے سے بڑے جنریٹر رکھنے والے ادارے ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:ایک اورسٹار قومی کرکٹر نے بڑا فیصلہ کر لیا

 تمام گھریلو صارفین بجلی ڈیوٹی سے مکمل مستثنیٰ ہوں گے، نیشل گرڈ کے صنعتی و کمرشل صارفین سے ڈیوٹی ڈسکوز کے ذریعے لی جائیگی۔ 

صارفین سے الیکٹرک انسپکٹرز کے ذریعے بجلی ڈیوٹی وصول کی جائے گی،مجوزہ قانون کا اطلاق کمرشل اور صنعتی شعبے پر ہو گا۔ 

بل کے تحت پنجاب فنانس ایکٹ 1964 میں ترامیم کی جائیں گی، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر دیں گے۔