قلات :سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن یکم نومبر کی رات کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگر ہلاک ہو گئے۔
مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیاست میں غیر یقینی صورتحال برقرار، 72 گھنٹے اہم
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بھارتی اسپانسرڈ دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے سینیٹائزن آپریشن جاری ہے۔
عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔
پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ قومی عزم ہے۔