ساہیوال: چیکنگ کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Nov 04, 2022 | 11:12:AM
ساہیوال: چیکنگ کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ساہیوال میں ناکے پر چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے پر گاڑی میں سوار خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ڈی پی او مہر یوسف کے مطابق کمپری ہنسوچوک پر لگائے گئے ناکے کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے 51 کلو منشیات برآمد ہوئی۔

ایس ڈی پی او کے مطابق منشیات کی مالیت 2 کروڑ سے زائد ہے، پولیس نے گاڑی میں سوار ایک خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، متحدہ عرب امارات کے لیے بک کنٹینرز سے 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد