کراچی: متحدہ عرب امارات کے لیے بک کنٹینرز سے 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد

Nov 04, 2022 | 10:59:AM
کراچی: متحدہ عرب امارات کے لیے بک کنٹینرز سے 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد
کیپشن: فوٹو بشکریہ اے این ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں کارروائی کر کے 3 کنٹینر سے 3 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر متحدہ عرب امارات بھیجنے کے لیے بک کیے گئے 3 مختلف کنٹینرز کی تلاشی کے دوران 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی گولیوں کا مجموعی وزن 65 کلوگرام ہے۔

اس سلسلے میں اے این ایف نے کراچی کے رہائشی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔