وزیراعلیٰ پنجاب کی عمران خان سے ملاقات، اہم بیان جاری کردیا

Nov 04, 2022 | 00:35:AM
وزیراعلیٰ پنجاب، چودھری پرویز الٰہی، عمران خان، خیریت دریافت کی، بالکل خیریت سے ہیں،
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ عمران خان کی خیریت دریافت کی، وہ بالکل ٹھیک ہیں،عمران خان نے کہا ہے کہ بالکل ٹھیک ہوں اور مشن سے پیچھے نہیں ہٹوںگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جے آئی ٹی میں انسداد دہشتگردی کے معاملات کے جائزہ لینے کا حکم دیا ہے، امکان ہے کہ دو حملہ آور موجود تھے ، مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ لڑکے کو تیار کرنے والے اور فنڈ دینے والوں تک پہنچیں گےممیڈیا میں ملزم کو بیان لیک کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔ان کاکہناتھا کہ تمام اہلکاروں کے فون فرانزک کو بھجوا دیا،جائزہ لیا جائے گا کہ تھانے والوں اور ملزم کا کن سے رابطہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ، جمائمہ نے اہم ٹوئٹ کردی