ٹی 20 ورلڈکپ۔۔ویسٹ انڈیزکو شکست،   سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

Nov 04, 2021 | 18:43:PM
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ
کیپشن: سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے میچ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو20رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 188 رنز بنائے۔ اسالانکا نے 68 سکور کی تیز اننگز کھیلی، نسانکا نے 41 گیندوں پر 51 رنز بنائے کوشل پریرا 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کے رسل نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ  براوو کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

 189رنز کے  ہدف  کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر169رنز بناسکی،نکولس پوران نے 46رنز بنائے جبکہ شمرون ہٹمائر81رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،فرنینڈو،کرونارتنے اور ہاسارنگا ڈی سلوا نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں:شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری۔۔بڑی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے کا اعلان