پاکستانی ائیرلائنز کا کرایوں میں ہوشربا اضافہ ۔۔۔

Nov 04, 2021 | 09:20:AM
تمام پاکستانی ائیر لائنز نے کرائے بڑھا دئیے
کیپشن: پی آئی اے ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیر لائنز نے اپنے کرایوں میں ہوشربا  اضافہ کردیا، لاہور سے دبئی، شارجہ، دوحہ، استنبول، لندن کے کرائے دو سے تین گنا بڑھادیے۔

تفصیلات کے مطابق  ٹریول ایجنٹس کے مطابق دبئی ایکسپو ٹی 20 ورلڈکپ کے باعث یواے ای کے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، اس صورتحال میں یو اے ای کے لیے 15 نومبر تک کی ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔

واضح رہے ٹریول ایجنٹس کا بتانا ہےکہ لاہور سے دبئی کا یکطرفہ کرایہ 45 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار ،لاہور سے سعودی عرب کا یکطرفہ کرایہ 60 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔

ٹریول ایجنٹس کے مطابق لاہور سے لندن کا کرایہ جو ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک تھا، وہ اب 3 سے ساڑھے 3 لاکھ تک ہے، پی آئی اے کا لاہور سے دبئی اور ابو ظبی کا کرایہ 50 ہزار سے بڑھ کر 96 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔