ویمن ون ڈے سیریز کا پہلا میچ :پاکستان نے زمبابوے کو 168 رنز سے ہر ا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جاوید اقبال)ویمن ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کو 168 رنز سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے حریف ٹیم کو فتح کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو تیس رنز بنائے، جواب میں زمبابوے کی ٹیم ایک سو باسٹھ رنز پر آؤٹ ہوگئی، بی لوڈ بیزا ترپن رنز بناکر نمایاں رہیں۔
فاطمہ ثناء ، عروب شاہ اور تسمیہ رباب نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ چھ مئی کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی