لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ، ٹاؤن شپ، کچہ جیل روڈ، کوٹ لکھپت اور پیکو روڈ پر بارش ہوئی،گرج چمک کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہواؤں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،شہر میں فضائی آلودگی میں کمی سے شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 92 ریکارڈکیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی سے بھارتی شہری گرفتار، ملزم سے کیا برآمد ہوا؟جانیے