مہندی ریپ کیس 2024 ، دوملزمان کو عمر قید کی سزا،خاتون سمیت3بری

May 04, 2026 | 21:07:PM
مہندی ریپ کیس 2024 ، دوملزمان کو عمر قید کی سزا،خاتون سمیت3بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران مہر)ملتان میں مہندی ریپ کیس 2024  کا عدالت سے بڑا فیصلہ آگیا ۔ملتان میں مہندی لگوانے کے بہانے گھر بلا کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کو سزا سنائیں سنا دی گئیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ خاتون سمیت تین ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمران شفیع نے ملزمان حسن محمود اور عبد الرحمان کو عمر قید کی سزا سنائی ۔ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 50 ہزار روپے متاثرہ کو دینے کا حکم بھی دیا ۔عدالت نے ایک لاکھ روپے جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید کی سزا بھی سنائی۔

2024 میں مقدمہ ویمن پولیس اسٹیشن میں درج ہوا، اغواء اور دیگر دفعات کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

عدالت نے مہندی لگوانے کیلئے کال کرنے والی ملزمہ فاطمہ سحر سمیت تین ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:کفایت شعاری مہم کے تحت ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: