نیب پنجاب کی جنوری تا اپریل 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری،نمایاں پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران اسلم )قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب میں جنوری تا اپریل 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت ظاہر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں عدالتی احکامات کے تحت 13 جائیدادیں منجمد کی گئیں، جبکہ تین ہزار پانچ سو ستائیس کنال سرکاری اراضی کی میوٹیشن مکمل کی گئی، بحال کرائی گئی اراضی کی مجموعی مالیت سات اعشاریہ ایک سو گیارہ ارب روپے بتائی گئی ہے، جو جھنگ سمیت تین اضلاع میں واقع ہے۔
نیب لاہور نے سال کے پہلے چار ماہ کے دوران چار ہزار سے زائد عوامی شکایات پر کارروائی کی اور ابتدائی جانچ کے بعد 30 نئی انکوائریز کی منظوری دی گئی، عوامی فراڈ اور دیگر اہم مقدمات میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 977 متاثرین کو مجموعی طور پر 257 ملین روپے کی ادائیگی کی گئی۔
مزید برآں، مختلف کیسز میں 617 ملین روپے کی ریکوری حاصل کی گئی، جبکہ افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے 10 تربیتی سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں :انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی