پاک بحریہ کا بھارتی اور انڈونیشیائی عملے کو بچانے کیلئے ہنگامی آپریشن جاری

May 04, 2026 | 19:07:PM
پاک بحریہ کا بھارتی اور انڈونیشیائی عملے کو بچانے کیلئے ہنگامی آپریشن جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاک بحریہ کا بحیرۂ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے اہلکار جہاز’’ایم وی گوتم‘‘ پر موجود 6 بھارتی اور ایک انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمان سے بھارت جانے والے اس جہاز میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا۔

اطلاع ملتے ہی پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا جہاز "کشمیر" امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا، جو متاثرہ جہاز تک پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

جہاز پر موجود عملے کو خوراک، طبی سہولیات اور تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار اور پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی