پی ٹی آئی وومن ونگ لاہور کی تنظیم نو، سائرہ رضاصدر لاہور مقرر

May 04, 2025 | 18:27:PM
پی ٹی آئی وومن ونگ لاہور کی تنظیم نو، سائرہ رضاصدر لاہور مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  نے وومن ونگ لاہور تنظیم کو تحلیل کرکے سائرہ رضا کو صدر پی ٹی آئی وومن ونگ لاہور مقرر کردیا گیا۔

سیکرٹری جنرل وومن ونگ پی ٹی آئی پاکستان روبینہ شاہین نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سائرہ رضا کو صدر پی ٹی آئی وومن ونگ لاہور مقرر کردیا گیا،ثمینہ خاور کو جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی وومن ونگ لاہور مقرر کردیا گیا جبکہ فوزیہ وحید کو سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا۔ 

علاوہ ازیں،شبانہ خرم کونائب صدر وومن ونگ لاہور  ،شمیم شاہد کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،عالیہ حیدر کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا جبکہ نزہت خان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری  اوراقراء احسن کو سوشل میڈیا سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔ 

پی ٹی آئی وومن ونگ لاہور تنظیم سینٹرل کیبنٹ وومن ونگ کو جوابدہ ہوگی۔ 

یاد رہے کہ وومن ونگ لاہور تنظیم کو تحلیل کرنے کا   نوٹیفکیشن  سینٹرل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی وومن ونگ پاکستان روبینہ شاہین نےجاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ صدر پی ٹی آئی ومن ونگ پاکستان کنول شوزب کی ہدایت پر تنظیم کو تحلیل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت کرنے سے انکار