جنت کے پتھر  حجر اسود کی قریب ترین تصویر  کا نظارہ کریں۔۔۔!

May 04, 2021 | 14:39:PM
جنت کے پتھر  حجر اسود کی قریب ترین تصویر  کا نظارہ کریں۔۔۔!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے جنت کے پتھر حجر اسود کی انتہائی قریب ترین ایک خوبصورت تصویر  بنا لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت اطلاعات کے حکام کا کہنا ہے کہ تصویر میں حجر اسود کا 49 ہزار میگاپکسل تک کلوزاپ دکھایا گیا ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ حجر اسود کی اتنی باریک اور شفاف تصویر بنائی گئی ہے۔حکام نے کہا کہ حجر اسود جنت کا پتھر ہے، اس انتہائی خوبصورت تصویر میں 49 ہزار میگاپکسل تک کلوز شاٹ بنایا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنت کتنی خوبصورت ہوگی۔انتہائی باریک بینی سے بنائی گئی اس تصویر میں فوٹوگرافی کی جدید تکنیک فوکس اسٹیک پینورما استعمال کی گئی ہے جس میں کسی بھی شے کی چھوٹی چھوٹی تصاویر کو جوڑ کر بڑی واضح تصویر بنائی جاتی ہے۔ اس تصویر کو کھینچنے میں 7 گھنٹے اور یکجا کرنے میں 50 گھنٹے لگے۔

واضح رہےکہ حجر اسود کا  سیاہ پتھر جو خانہ کعبہ کی جنوب مشرقی دیوار میں نصب ہے۔ یہ تین بڑے اور متعدد چھوٹے ٹکڑوں پرمشتمل ہے جو ڈھائی فٹ قطر کے دائرے میں جڑے ہیں۔ ان کے گرد چاندی کا گول خول لگایا ہوا ہے۔ حج یاعمرہ کے وقت مسلمان طواف کرتے ہوئے ہر بار حجراسود کو بوسہ دیتے ہیں۔

حضرت ابراہیمؑ اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیلؑ خانہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے تو حضرت جبرائیلؑ نے حجر اسود جنت سے لا کر دیا تھا جسے حضرت ابراہیم نے کعبے میں نصب کیا تھا۔جب رسول اللہ کی عمر35 سال تھی تو قریش نے کعبے کی دوبارہ تعمیر کی لیکن حجر اسود رکھنے کے مسئلے پر قبائل میں جھگڑا ہو گیا۔ ہر قبیلے کی یہ خواہش تھی کہ یہ سعادت اسے ہی نصیب ہو۔  یہ طے کیا گیا کہ کل جو پہلا شخص خانہ کعبہ کی جانب آئے گا وہی اس تنازع کا فیصلہ کرے گا۔ سب سے پہلے خاتم النبیین حضور نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے۔رسول اللہ نے جھگڑا ختم کرانے کے لئے حجر اسود کو ایک چادر میں رکھا اور تمام  قبائل کے سرداروں سے کہا کہ وہ چادر کے کونے پکڑ کر اٹھائیں اور خانہ کعبہ کے پاس لے کر آئیں۔ سب نے ملکر اٹھایا اور جب چادر کعبے کے پاس پہنچی آپؐ نے اپنے مبارک ہاتھوں سے حجر اسود کو خانہ کعبہ میں نصب کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بیوی سے جھگڑنے کے بعد باپ نے 3 بیٹیوں کو قتل کر دیا ، ملزم گرفتار