بیوی سے جھگڑنے کے بعد باپ نے 3 بیٹیوں کو قتل کر دیا ، ملزم گرفتار

May 04, 2021 | 12:37:PM
بیوی سے جھگڑنے کے بعد باپ نے 3 بیٹیوں کو قتل کر دیا ، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میانوالی کے علاقے سکندرآباد میں  ایک شخص نے بیوی  سے جھگڑے کے بعد  اپنی3 بیٹیوں پر فائرنگ کرکے انہیں موت کی نیند سلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ  یہ واقعہ میانوالی کے نواحی علاقے سکندرآباد میں پیش آیا جس میں 2 سالہ عائشہ، 3 سالہ علیشہ اور 4سالہ عرفہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔ملزم نادر خان نے بیوی سے جھگڑا ہونے کی صورت میں بیوی اور بیٹیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں اس کی بچیاں جاں بحق ہو گئیں جبکہ اسکی بیوی  کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا  گیا۔مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم نادر خان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم کی زخمی بیوی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داؤد خیل میں زیر علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  میڈیکل کے سٹوڈنٹ نے 5 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا