میڈیکل کے سٹوڈنٹ نے 5 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا

May 04, 2021 | 11:54:AM
میڈیکل کے سٹوڈنٹ نے 5 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی سے ایک شرمناک اور دل کو دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 5 سالہ بچی کو  ایک وحشی درندے نے اپنی ہوس کا شکار بنایا ۔ یہ انتہائی شرمناک واقعہ ممبئی کے جوگیشوری علاقہ میں سامنے آیا ہے۔
 بھارتی نجی ٹی وی کی رپورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق عصمت دری کے واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق جوگیشوری علاقے میں رہنے والی 5 سالہ بچی کو مکان مالک کے بیٹے نے اپنی ہوس کا شکار بنایا۔ ملزم کا نام سنیل گپتا بتایا جارہا ہے وہ میڈیکل کا طالب علم ہے۔ متاثرہ بچی اپنے والدین کے ساتھ گھر میں رہتی ہے۔ ملزم نے شام کو ٹی وی دیکھنے کے بہانے بچی کو اپنے گھر بلایا اور پھر موقع دیکھتے ہی بچی کے ساتھ درندگی کا کھیل کھیلا۔

اس ہولناک واقعے سےخوفزدہ بچی نے جب اپنی ماں کو بتایا تو اس کے پاؤں تلے زمین کھسک گئی جس کے بعد بچی کے گھر والوں نے پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروائی۔واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف پوسکو ایکٹ اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
 پانچ سالہ بچی کے ساتھ حیوانیت کرنے والا درندہ میڈیکل طالب علم ہے جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ بنگلور میں پڑھ رہا تھا لیکن جس طرح اس نے شرمناک حرکت کی اس سے اپنا کیرئیرخراب کر لیا ہے اور اپنے پورے خاندان کو بھی شرمندہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرکٹر جسپریت بمراہ سے مایوس اداکارہ انوپما پیرمیشورن کی تصاویر وائرل