مقبوضہ کشمیر : ایک اور بھارتی فوجی نےخود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا 

May 04, 2021 | 13:26:PM
مقبوضہ کشمیر : ایک اور بھارتی فوجی نےخود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں ایک اور بھارتی فوجی اہلکار نے اپنی رائفل سے خود کو  گولی مار کر خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں قابض فوج کے ایک اور اہلکار نے اپنی رائفل سے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا، فائرنگ کی آواز سن کر جیسے اس کے ساتھی اہلکار کیمپ میں پہنچے تو  خودکشی کرنیوالے فوجی  کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی۔خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت پروین کمار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات تھا ۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ وادی میں تعینات متعدد بھارتی فوجی  ذہنی تناؤ کا شکار ہیں جس کے باعث آئے دن خودکشی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے 2007 سے اب تک 500 سے زائد اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل کے سٹوڈنٹ نے 5 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا دیا