اقرا عزیز نے ’’گودبھرائی ‘‘کی ’’ویڈیو ‘‘ریلیز کردی !!!

May 04, 2021 | 11:16:AM
اقرا عزیز نے ’’گودبھرائی ‘‘کی ’’ویڈیو ‘‘ریلیز کردی !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی نامور اداکارہ اقراء عزیز نے گود بھرائی کی تصاویر کے بعد مداحوں کیلئے ویڈیو شیئر کی ہے جسے صرف چند گھنٹوں کے دوران ہی لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

انسٹاگرام پرشیئر کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ اقرا عزیز کی والدہ اور سسرالی وقریبی عزیز خواتین کو ان کی گود میں پھل وغیرہ رکھتے ہوئے اور گود بھرائی کی روایتی رسم کی ادائیگی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل اقراء اور یاسر نے اتوار2 مئی کو رسم کی تصاویرشیئرکرکے مداحوں کو جلد والدین بننے کی خوشخبری سنائی تھی۔اقراء نے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش جولائی 2021 میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ یاسراوراقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔گود بھرائی کی تقریب میں جامنی رنگ کی پشوازاورغرارہ زیب تن کیا تھا جسے فیشن ڈیزائنر فہد حسین نے تیار کیا۔ خاص بات اس لباس کے ساتھ کا دوپٹہ تھا جسے ایمبرائیڈری اورگوٹے کناری کے علاہ اردوزبان میں 100 مختصر دعائیہ و نصیحت آموز پیغامات سے سجایا گیا ۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی اداکارہ ’’کنگنا رناوت‘‘ کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل