محکمہ موسمیات نے موسم بدلنے کی نوید سنا دی۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں نے ملک کے مختلف شہروں میں موسم بدلنے کی نوید سنا دی۔ آج لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی میں بھی باش کی پیشگوئی ہے۔ شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف شہروں سے یوم علیؓ کے جلوس برآمد