افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابلِ قبول ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشک عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابلِ قبول ہے۔ سرحد پار سے آنے والے خطرات کے تدارک کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یہ باتیں آج جنوبی وزیرستان میں وانا کے دورہ کے دوران مسلح افواج کے جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
مسلھ افواج کے سربراہ نے مغربی سرحد پر موجودہ سکیورٹی صورتِ حال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان میں مغربی سرحد پر سیکیورٹی صورت حال و آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
مسلح افواج کے سربراہ کی وانا آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا، فیلڈ مارشل ن عاصم منیر نے سب سے پہلے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائ، فاٹھہ پڑھی اور وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد قرار دیا۔ بعد مین ان کو مقامی سینئیر حکام نے سیکیورٹی ماحول، جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، آپریشن غضب لِلحق اور پاک افغان سرحدی پیش رفت اور بارڈر مینجمنٹ اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان سے ان کے کام کے متعلق گفتگو کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل مستعدی اور بلند حوصلے کو سراہا اور سرحدی جھڑپوں کے دوران افواج کی ثابت قدمی اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو قابل تحسین قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین کا فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں استعمال ناقابل قبول ہے، فیلڈ مارشل نے سرحد پار سے درپیش خطرات کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ امن اسی صورت ممکن ہوگا جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کریں، فیلڈ مارشل نے پاک افغان سرحد پر تعینات فارمیشنز کی جنگی تیاری، باہمی ہم آہنگی اور استقامت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان ریجیم کے خلاف آپریشن جب تک ٹارگٹ حاصل نہیں کرلیتے،جاری رہے گا ، ڈاکٹرطارق فضل
یہ بھی پڑھیں :سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین مؤخر کردی گئی