ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سیمی فانئل میں بلیک کیپس نے 13 اوورز میں 170 رنز بنا کر پروٹیز کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے سیمی فائنل میچ میں فن ایلین نے ساؤتھ افریقہ کے باؤلرز کے پرخچے اڑا کر اپنے سو رنز بنائے اور بلیک کیپس کا 170 رنز کا ہدف 12.5 اوورز میں ہی پورا کروا دیا۔ پروٹیز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ آؤٹ کلاس ہوئے۔
کلکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی سیمی فائنل میچ میں ساؤتھ افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 169رنز بنا لئے تھے۔ بلیک کیپس کو فائنل میں جانے کے لئے 170 رنز بنانا تھے۔
ٹاس مچل سینٹنر نے جیتا
کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہو رہے سیمی فائنل میچ میں ٹاس نیوزی لینڈ کے کیپٹن مچل سینٹنر نے جیت لیا۔
بلیک کیپس کیپٹن مچل سینٹنرنے اعلان کیا کہ وہ ٹارگٹ کو چیز کریں گے۔ بیٹنگ ساؤتھ افریقہ کرے گا۔
ساؤتھ افریقہ کے کیپٹن ایڈن مارکرم نے بتایا کہ آج میچ کے لئے انہوں نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ آج کے میچ کے لئے کہا جا رہا ہے کہ ساؤتھ افریقہ کی بیٹنگ لائن نویں نمبر تک چلی گئی ہے۔

بلیک کیپس کی بیٹنگ
آج میچ مین بلیک کیپس کی بیٹنگ دراصل تو صرف فن ایلین کی ہی بیٹنگ تھی۔
ٹم سیفرٹ اور فن ایلین نے 117 رنز کی پارٹنر شپ کی۔
10 ویں اوور میں ٹم سیفرٹ 58 رنز بنا کر کیگیسو ربادا کی بال پر کلین بورلڈ ہوئے۔ سیفرٹ نے آج 33 بالز کھیلیں، 7 چوکے مارے اور 2 چھکے مارے۔
ایلین نے 33 گیندوں سے 10 چوکے مارے اور 8 چھکے مارے۔ جب ایلین کا 100 رنز پا ہدف پورا ہوا تو اسی لمحے پروٹیز حریف پروٹیز کا دیا ہوا ٹارگٹ بھی عبور کر چکے تھے۔
ایلین کے ساتھ رویندرا نے 11 بالز کھیل کر 13 رنز بنائے اور 2 چوکے مارے۔
تیرھوں اوور میں 24 رنز
مارکو جینسن نے 13 واں اوور کیا تو فن ایلین نے اپنی سینچری مکمل کرنے کے لئے بیچارے مارکو کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں باؤلنگ کا ریکارڈ برباد کر ڈالا۔ جینسن کو 3 چوکے مارے اور 2 چھکے مارے۔

صرف جینسن ہی آج ایلن کے غضب کا شکار نہیں ہوا۔
12 ویں اوور میں ایلین نے کیشو مہاراج کو 1 چھکا مارا اور 1 چوکا بھی جڑ دیا تھا۔
11 ویں اوور میں کوربن بوش ان کے قابو آئے تو انہیں آخری بال پر چھکا مار دیا تھا، اس اوور میں رچن رویندرا نےبھی بوش کو چوکا مارا تھا۔ اس کے بعد رویندرا نے ایلین کی سینچری مکمل کروانے کے لئے خود نہ ہونے کے برار رنز بنائے۔ کیونکہ درکار سکور پورا پورا اتنا ہی تھا جتنے رنز کی ایلین کی سینچری مکمل ہونے کے لئے ضرورت تھی۔

پروٹیز کی باؤلنگ

ساؤتھ افریقہ کی بیٹنگ
میچ کی ابتدا میں پروٹیز نے دو اوورز میں دو قیمتی وکٹیں گنوا دیں۔ پاور پہلے کے پہلے پانچ اوورز میں پروٹیز نے 45 رنز بنائے۔ ان کی تیسری قیمتی وکٹ آٹھویں اوور میں گر گئی جب رچن رویندرا کی بال پر کیپٹن ایڈن مارکرم کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دسویں اوورمیں چوتھی وکٹ گری جب ڈیوڈ ملر باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔ 10 اوورز میں پروٹیز کا مجموعہ 77رنز ہوا۔
ساؤتھ افریقہ کے کوائنز ڈی کوک نے پہلے اوور میں میٹ ہنری کو چھکا مارا۔ دوسرے اوور میں تیسری بال پر ڈی کوک نے کولے میکونچے کو بھی چوکا مارا اور چوتھی بال پر اونچا شاٹ مار کر مِڈ آن پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ڈی کوک نے 8 گیندوں سے 10 رنز بنائے۔
پانچویں بال پر میکونچے نے ریان ریکیلٹن کو بھی کیچ آؤٹ کروا دیا۔
دوسرے اوور کی آخری بال پر ریوالڈ بریویس نے میکونچے کو چوکا مار دیا۔ دو اوورز کے اختتام پر ساؤتھ افریقہ کا مجموعہ 16 رنز ہوا۔
تیسرے اوور میں میٹ ہنری نے دوسری بال وائیڈ کی جس پر 5 رنز پڑ گئے۔ اس اوور میں صرف ایک سنگل رن بن سکا تاہم پروٹیز کا مجموعہ وائیڈ فائیو کی وجہ سے 22 ہو گیا۔
چوتھے اوور میں ایڈن مارکرم نے لوکی فرگوسن کو چوکا مارا اور دو سنگلز کی مدد سے سکور 28 رنز ہو گیا۔
پانچویں اوور میں جیمز نشام کو ایڈن مارکرم سے چھکا پڑ گیا۔ اسی اوور میں ڈیوالڈ بریویس نے نشام کو 2 چوکے مارے .
پاور پلے کے 6 اوورز میں ان کا ٹوٹل سکور ہوا۔
ان کی تیسری قیمتی وکٹ آٹھویں اوور میں گر گئی جب رچن رویندرا کی بال پر کیپٹن ایڈن مارکرم کیچ آؤٹ ہو گئے۔
نوین اوور میں بریویس نے مچل سینٹنر کو چھکا مارا، 9 اوورز میں پروٹیز کا مجموعہ 67رنز ہوا۔
دسویں اوور میں رویندرا کی بال پر ڈیوڈ ملر کا کیچ چھوٹ گیا۔ تیسری بال پر بریوس نے رویندرا کو چھکا مار دیا۔ لیکن اسی اوور کی آخری بال پر ڈیوڈ ملر لانگ آن باؤنڈری پر کیچ آؤٹ بھی ہو گئے۔ دس اوورز ختم ہوئے تو چار وکٹیں گنوا کر پروٹیز 77 رنز بنا پائے۔
جنوبی افریقہ آج کولکتہ میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی بہترین دوڑ کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
2024 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنلسٹ جنوبی افریقہ کے پاس اس بار سات میں سے سات بہترین ریکارڈ ہیں، اور اس نے ٹورنامنٹ میں اپنے آخری 16 میچوں میں سے 15 جیتے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے اس سے پہلے ایک بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا فائنل بھی کھیلا ہے، 2021 میں جب وہ چوٹی کے تصادم میں آسٹریلیا سے ہار گئی تھی۔
پروٹیز نے سپر ایت راؤنڈ کے تصادم میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی جب دونوں فریق احمد آباد میں آمنے سامنے ہوئے تھے۔