پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا امکان ، وزیراعظم کو ہنگامی خط

Mar 04, 2026 | 14:23:PM
 پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا امکان ، وزیراعظم کو ہنگامی خط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا  امکان پیدا ہوگیا ہے جس پر آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو ہنگامی خط لکھ دیا گیا ہے۔

خط میں  کہا گیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا ہے جس کے باعث پٹرول پمپس کو مطلوبہ مقدار میں تیل فراہم نہیں کیا جا رہا۔

اونرز ایسوسی ایشن نے خط میں کہا ہے کہ آرڈرز دینے کے باوجود آئل سپلائی تاخیر کا شکار ہے اور ٹینکرز گھنٹوں انتظار پر مجبور ہیں، اس صورتحال کے باعث مصنوعی قلت پیدا ہونے سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل کمپنیوں کو کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے سے قبل مشاورت کا پابند بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی حملوں سے اسرائیل میں نقصانات کی رپورٹنگ کرنیوالے سی این این کے 2 ترک صحافی گرفتار

پٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی فوری طور پر بہتر بنانے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ ممکنہ قلت اور عوامی پریشانی سے بچا جا سکے۔