سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوب رہا ہے: سری لنکن وزیرِ خارجہ 

Mar 04, 2026 | 13:49:PM
سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوب رہا ہے: سری لنکن وزیرِ خارجہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سری لنکن وزیرِ خارجہ وجیتھا ہیراتھ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوب رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی جہاز پر سوار عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے سری لنکن بحریہ بھیج دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کی غیر ہنگامی قونصلر عملے کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ ایرانی جہاز آئرس ڈینا سے 30 زخمی سیلرز کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ خارجہ کے مطابق 180 افراد پر مشتمل ایرانی بحری جہاز آج علی الصبح ڈوبنا شروع ہوا۔

حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن میں سری لنکن بحریہ اور فضائیہ نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔