سعودی عرب کی پاکستان کو تیل فراہمی کیلئے متبادل روٹ دینے کی یقین دہانی

کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان کیساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، سعودی سفیر نواف سعید المالکی

Mar 04, 2026 | 12:31:PM
سعودی عرب کی پاکستان کو تیل فراہمی کیلئے متبادل روٹ دینے کی یقین دہانی
کیپشن: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کررہے ہیں
سورس: ٹی وی گریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب نے پاکستان کو تیل فراہمی کیلئے متبادل روٹ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نےسعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی، سعودی سفیر نے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر کو پاکستان کو تیل فراہمی کیلئے متبادل روٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔
علی پرویز ملک نےاس موقع پر کہا کہ سعودی عرب نے بندرگاہ یانبو کے ذریعے سپلائی کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے، اس مشکل وقت میں پاکستان کی سپورٹ پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں ، امید ہے کہ بندرگاہ یانبو سے تیل کی سپلائی میں پاکستان کو ترجیح دی جائے گی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے مزیدکہا کہ پاکستان کی بیشتر پیٹرولیم سپلائی آبنائے ہرمز کے راستے آتی ہے، ان حالات میں سعودی عرب کی حمایت پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔


علی پرویز ملک نے کہاکہ پاکستان کیلئے خام تیل اٹھانے کیلئے ایک جہاز کو یانبو روانہ کرنے کی بھی حامی بھر لی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل کشیدگی ؛متعدد ملکی اورغیر ملکی پروازیں منسوخ
سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے اس موقع پرکہا کہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان اور سعودی عرب آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔