اداکارہ ایمان علی کو کس اداکار نے شادی کیلئے سنجیدگی سے پرپوز کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)معروف اداکارہ ایمان علی نے بتایا کہ شادی کیلئے بہت پرپوزل آئے لیکن ایک اداکار نے تو حد ہی کر دی تھی، بڑی سنجیدگی سے مجھے شادی کیلئے پرپوز کیا لیکن مجھے ان کی حرکتیں پسند نہیں تھیں۔
اداکارہ ایمان علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی ایک سوال کے جواب میں اداکارہ بتایا کہ میں کسی اداکارہ کے راز فاش نہیں کر سکتی، میری یہ عادت نہیں ہے، سب اداکارائیں مداحوں کے سامنے ہیں، سب کے چہرے دیکھ کر معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کون کتنے فیصد قدرتی خوبصورتی رکھتی ہے۔
ایمان علی نے کہا کہ میں نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، مجھے انجکشن سے بہت ڈر لگتا ہے، میں قدرتی طور پر بہت پیاری ہوں اور میرے ہونٹوں کو بھی بوٹاکس کی ضرورت نہیں ہے۔
پروپوزل سے متعلق سوال کے جواب میں ایمان علی نے کہا کہ کیا میں اس سوال پر صرف ایک نام ہی لے سکتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد اداکار مجھے پروپوز کر چکے ہیں مگر ان سب میں سے ایک نے بہت اصرار کیا تھا۔
پروپوز کرنے والے اداکار کا نام لیے بغیر ایمان علی نے بتایا کہ ان صاحب کی مجھے حرکتیں پسند نہیں تھیں، انہوں نے شادی کے لیے بہت سنجیدہ انداز میں پروپوز کیا تھا، وہ اداکار اب شادی کر چکے ہیں۔