حج 2023:قومی ایئرلائن نے کرایوں کا اعلان کر دیا

Mar 04, 2023 | 14:42:PM
قومی ایئرلائن نے حج 2023کیلئے فلائٹ آپریشن اورپرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی ایئرلائن نے حج 2023کیلئے فلائٹ آپریشن اورپرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا ہے۔

قومی ایئرلائن 21مئی سے 2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی

قومی ایئرلائن نے پرائیوٹ حج کے تحت جانے والے مسافروں کے کرایوں میں870ڈالر سے لیکر1180ڈالر کرائے مقرر کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرائیوٹ حج کے تحت یہ کرائے ساوتھ ریجن جس میں کراچی،کوئٹہ،سکھر،حیدرآباد سے جانیوالے عازمین کے کرایوں میں کیا گیا ہے، نارتھ سیکٹر سے جانیوالے لاہور،اسلام آباد،پشاور ، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں۔

پرائیوٹ حج کے تحت جانیوالے عازمین کے کرائے 910 ڈالر سے لیکر1220ڈالر مقرر کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا 

سرکاری حج کے تحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی۔  ممکنہ طور پر3لاکھ10ہزار روپے سے لیکر3لاکھ30ہزار متوقع ہے۔ مکمل سرکاری حج10لاکھ25ہزار روپے تک ہوگا۔

پی آئی اے ممکنہ طور پر 38ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی جبکہ 44ہزار سے زائد سعودی ایئرلائن باقی پاکستان سے آپریٹ ہونیوالی 2نجی ایئرلائن آپریٹ ہوں گی۔

پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن جدہ اور مدینہ کیلئے بوئنگ777اور ایئربس320استعمال کرے گی۔