بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی وڈ سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی

Jun 04, 2026 | 12:27:PM
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی وڈ سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ انہوں نے حقیقی زندگی اور عام لوگوں کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے خود کو بالی ووڈ کی چکاچوند دنیا سے کچھ حد تک الگ رکھا ہے۔

اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم کے دوران دیے گئے ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد اکثر ایک محدود دائرے میں رہنے لگتے ہیں، جس کے باعث وہ زمینی حقائق اور عام زندگی کے تجربات سے دور ہو جاتے ہیں، ان کے مطابق اسی وجہ سے ایک فنکار کے لیے ضروری ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً اس دائرے سے باہر نکل کر اصل دنیا کو سمجھے۔

انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی نئی فلم کے کردار پر کام شروع کیا تو انہیں شدت سے احساس ہوا کہ اس کردار کی بہتر ادائیگی کے لیے ضروری ہے کہ وہ فلمی ماحول سے فاصلہ اختیار کریں اور عام لوگوں کے درمیان وقت گزاریں، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں میں سیاست میں آنے کے بعد انہیں مختلف لوگوں سے ملنے اور ان کی زندگیوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا، جس نے ان کی سوچ کو مزید وسعت دی۔

مزید پڑھیں:مودی سرکار کروچ جنتاپارٹی سے خوفزدہ، گودی میڈیا کاتحریک کیخلاف پروپیگنڈا شروع

 کنگنا رناوت نے کہا کہ اگر کوئی فنکار حقیقت سے جڑا نہ رہے تو وہ کسی بھی کردار کو پوری سچائی اور دیانت داری کے ساتھ ادا نہیں کر سکتا، چاہے وہ خود کو کتنا ہی باصلاحیت کیوں نہ سمجھتا ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے، لیکن کم عمری میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بننے کے بعد انہیں برسوں بعد دوبارہ عام زندگی کے تجربات کو محسوس کرنے کی ضرورت پیش آئی۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے اس کردار کے لیے خاص طور پر محنت اور تیاری کی ہے تاکہ وہ خود کو اس کردار کی نفسیات اور زندگی کے قریب لا سکیں،واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’بھارت بھاگیہ ودھاتا‘ 12 جون کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔