سعودی عرب میں شدید گرمی،عازمین حج کو خیموں میں رہنے کی ہدایت

Jun 04, 2025 | 16:31:PM
سعودی عرب میں شدید گرمی،عازمین حج کو خیموں میں رہنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث انتظامیہ نے عازمین حج کو خیموں میں رہنے کی ہدایت کردی ۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج  و عمرہ  نے عازمین حج سے عرفات کے دن اپنے خیموں سے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک باہر نہ نکلنے کی گزارش کی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے کہاہے کہ عرفات کے دن عازمین حج پہاڑوں پر چڑھتے ہیں جو جسمانی مشقت کا باعث بنتا ہے جس سے گرمی لگنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت برقرار رہی

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس سال درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔