نادرا کا آنکھوں کے ذریعے شناخت کا نیا نظام " آئرس"  متعارف 

Jun 04, 2023 | 11:48:AM
لاہور میں نادرا کی جانب سے انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی پہچان کے بعد تصدیق کے لئے آنکھوں کے ذریعے شناخت کا نیا جدید ترین نظام
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر ) لاہور میں نادرا کی جانب سے انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی پہچان کے بعد تصدیق کے لئے آنکھوں کے ذریعے شناخت کا نیا جدید ترین نظام " آئرس" کو متعارف کرا دیا گیا۔

بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام " آئرس" کو کراچی ، اسلام آباد اور لاہور کے میگا سینٹر میں فعال کر دیا گیا۔ ملک بھر میں مزید 7 سو سے زائد نادرا دفاتر میں آنکھوں کے ذریعے شناخت کرنے کا نیا نظام "آئرس " کو متعارف کروایا جائے گا۔

چیئرمین نادرا ریحان طارق کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی بدولت شہریوں کا ڈیٹا کا مکمل تحفظ یقینی ہوگا، شناخت کی بلکل درست تصدیق ممکن ہوپائے گی۔