دریائے کنہار کے بعد کالام کی جھیل؛ ٹک ٹاک بنانے کیلئے گاڑی جھیل میں گھسانےوالےسات افراد کو بچالیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حیدر علی جان) دریائے کنہار میں ویگو گاڑی تیز لہروں میں ڈوبنے اور اس میں سوار افراد کو بمشکل بچائے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایسی ہی ویڈیو بنانے کی کوشش میں اپرسوات میں کالام کی نصراللہ جھیل میں گاڑی گھسا کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔ ان لوگوں کو بھی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بچایا، ان کی گاڑی کو بمشکل جھیل سے نکالا گیا۔
دو دن پہلے 1 جولائی 2026 کو ناران میں ایک حادثہ پیش آیا تھا جہاں دریائے کنہار میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے ایک ویگو ڈالا گاڑی پانی میں بہہ گئی تھی۔ پانی کی تیز لہروں میں بہتی ہوئی اس گاڑی میں سوار افراد کو بچانے کے لئے ریسکیو اہلکاروں نے کشتی میں بیٹھ کر مشکل آپریشن کیا تھا۔ گاڑی دریا میں بہہ گئی تھی۔ اس گاڑی کے ساتھ دریائے کنہار میں گھسنے والے تمام افراد کو بچا نے کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا)۔
دو دن بعد کل 3 جولائی کو جمعہ کے روز ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر مشہور ہونے کے جنون میں مبتلا کچھ اور لوگوں نے اپنی بڑی گاڑی اپر سوات کی جھیل نصراللہ میں گھسا دی۔
نصراللہ جھیل (کالام) میں پیش آنے والے اس خطرناک اسٹنالٹ اور ریسکیو کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس نے نصڑاللہ جھیل مین گاڑی گھسا دینے والے سات افراد پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ لوگ یہ کارروائی کرنے کے وقت نشے میں تھے۔
پولیس نے بتایا کہ اس گاڑی میں سات افراد سوار تھے۔ پولیس اور ریسکیو 1122 نے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مشترکہ آپریشن کے بعد گاڑی بھی جھیل سے نکال لی گئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنےاور قانون شکنی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: فیفا ورلڈ کپ کا بہترین میچ؛ ارجنٹینا نے کیپ وردی کو 2-3 سے شکست دے کر اپنا تاج بچالیا