سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی،فی تولہ نرخ جانیے

Jul 04, 2026 | 13:15:PM
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی،فی تولہ نرخ جانیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر سستا ہوکر 4174 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1100 روپے سستاہونے کے بعد4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے کاہوگیاہے۔
دس گرام سونا 943 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے کاہوگیاجبکہ فی تولہ چاندی 48 روپے کم ہوکر 6716 روپے پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیلمٹ نہیں تو موٹرسائیکل بھی نہیں، پنجاب بھر میں نئی پابندی کانفاذ
واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہواتھا، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 200  روپے کابڑا اضافہ دیکھاگیاتھاجس کے بعدفی تولہ سونا4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے کا ہوگیاتھا جبکہ 10 گرام سونا  10 ہزار 459 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 031 روپے کا ہو گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اپنا گھر پروگرام تک رسائی مزید آسان ہوگئی

 عالمی بازار میں گزشتہ روزسونا 122 ڈالر اضافے کے بعد 4185 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا۔