پریتی زنٹا اے آئی ڈیپ فیک ویڈیوزکیخلاف عدالت پہنچ گئیں

Jul 04, 2026 | 13:01:PM
پریتی زنٹا اے آئی ڈیپ فیک ویڈیوزکیخلاف عدالت پہنچ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی اے آئی ویڈیوز، تبدیل شدہ تصاویر اور دیگر غیر مجاز ڈیجیٹل مواد کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔
پریتی زنٹا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ان کی شکل و صورت استعمال کرتے ہوئے ڈیپ فیک ویڈیوز، تبدیل شدہ تصاویر اور چیٹ بوٹ طرز کا مواد بغیر اجازت تیار اور شائع کیا جا رہا ہے جس سے ان کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔


بالی ووڈاداکارہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ سوشل میڈیا اور مختلف آن لائن پلیٹ فارمز سے ان کانام اور شناخت استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا تمام متنازع مواد فوری طور پر ہٹایا جائے جبکہ آئندہ ایسے مواد کی اشاعت پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عمر پر تنقید کرنے والوں کو کچھ نیا سوچنا چاہئے: بشریٰ انصاری
درخواست جسٹس مادھو جمدار کی سربراہی میں سماعت کے لیے پیش ہوئی جہاں عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد متعلقہ فریقین اور آن لائن پلیٹ فارمز کو متنازع مواد ہٹانے کے لیے مشترکہ طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت دی جبکہ کیس کی مزید سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔