عمر پر تنقید کرنے والوں کو کچھ نیا سوچنا چاہئے: بشریٰ انصاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عمر سے متعلق تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناقدین کو پرانے طعنے دُہرانے کے بجائے اب کوئی نیا موضوع تلاش کرنا چاہئے۔
بشریٰ انصاری اپنی بھانجی اور اداکارہ زارا نور عباس کی انسٹاگرام اسٹوریز میں گفتگو کر رہی تھیں، جہاں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہر وقت دوسروں کو بوڑھا یا موٹا کہنے میں مصروف رہتے ہیں، جو ایک غیر ضروری اور عجیب رویہ ہے۔
اس موقع پر زارا نور عباس کے شوہر اور اداکار اسد صدیقی نے جب ان سے پوچھا کہ وہ کن افراد کی بات کر رہی ہیں تو بشریٰ انصاری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ایسے ناقدین کے سوشل میڈیا پروفائلز پر اکثر پرندوں کی تصاویر لگی ہوتی ہیں۔
گفتگو میں اداکارہ اسما عباس بھی شریک ہوئیں اور کہا کہ وہ بھی اپنی عمر سے متعلق ایک ہی قسم کے تبصرے بار بار سن کر اکتا چکی ہیں۔
بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ بظاہر ناقدین کے پاس ان کی عمر کے علاوہ تنقید کے لیے کوئی اور موضوع نہیں، اس لیے شاید انہیں ایسا کام کرنا چاہیے جس پر لوگ واقعی بات کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے بعض افراد ان سے اور ان کی بہن سے اس وجہ سے حسد کرتے ہوں کہ وہ عمر کے اس مرحلے میں بھی متحرک اور مصروف زندگی گزار رہی ہیں، جبکہ تنقید کرنے والے خود غیر فعال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت