190 ملین پاؤنڈ کیس ؛بنچ میں شامل جسٹس محمد آصف کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
کیپشن: جسٹس محمد آصف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی)190 ملین پاؤنڈ کیس سننے والے بنچ میں شامل جسٹس محمد آصف کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس محمد آصف کی چھٹیوں کا آفس آرڈر جاری کر دیا،آفس آرڈر کے مطابق جسٹس محمد آصف 7 جولائی سے 22 جولائی چھٹی پر ہوں گے، اگست کے مہینے میں جسٹس محمد آصف 11 اگست سے 26 اگست تک چھٹی پر ہوں گے۔
یادرہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کرنے والے بنچ میں چیف جسٹس اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر گرمیوں کی تعطیلات کے دوران دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت گر گئی