پاکستان کو ایشین بیس بال فیڈریشن کی نائب صدارت مل گئی

Jul 04, 2022 | 00:53:AM
پاکستان کو پہلی بار، ایشین بیس بال فیڈریشن، نائب صدارت مل گئی
کیپشن: بیس بال کھلاڑی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کو پہلی بار ایشین بیس بال فیڈریشن کی نائب صدارت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ابتک کی بڑی کامیابی مل گئی ہے، چائینیز تائپے میں ہونے والے انتخابات میں سید فخر علی شاہ ایشین بیس بال فیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہو گئے۔
پاکستان نے جنوبی کوریا کے امیدوار کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔
خیال رہے کہ ایشین بیس بال فیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہونے والے سید فخر علی شاہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی اہم وکٹ گرگئی، سابق رکن اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل