شاہین شاہ آفریدی کی حارث رؤف کو مبارکباد

Jul 04, 2021 | 20:24:PM
 شاہین شاہ آفریدی کی حارث رؤف کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی فاسٹ بولر حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حارث رؤف کو گزشتہ روز پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری سی کا حصہ بنایا گیا ۔اس سے قبل وہ   ایمرجنگ کیٹگری میں شامل تھے ۔شاہین شاہ آفریدی سے گفتگو میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شمولیت کی خبر ملنے پر وہ بہت خوش ہیں اور اس سے ان کی مزید حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔

دونوں فاسٹ بولرز پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کا حصہ ہیں، ناصرف لاہور قلندرز بلکہ قومی ٹیم میں بھی فاسٹ بولرز کی یہ جوڑی خاصی شہرت رکھتی ہے۔

یا د رہے کہ  12 ماہ میں حارث رؤف نے 22 اننگز میں 26.12 کی اوسط اور 7.46 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ31 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ منال خان کی طبیعت بگڑ گئی ۔۔ہسپتال داخل