اداکارہ منال خان کی طبیعت بگڑ گئی ۔۔ہسپتال داخل

Jul 04, 2021 | 18:09:PM
اداکارہ منال خان کی طبیعت بگڑ گئی ۔۔ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ منال خان کی ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے  جس میں ان کو ہسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ منال خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا ابھرتا ہوا چہرہ ہیں، جنہوں نے اب تک متعدد سیریلز میں کمال اداکاری کرتے اپنی پہچان بنائی۔ منال خان اور سابق اداکار احسن محسن اکرام کی دوستی کی خبریں ان کی منگنی سے قبل بھی زیرگردش تھیں جبکہ بعدازاں دو نوں نے باقاعدہ منگنی کرلی۔ جبکہ شادی کے بارے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔اداکارہ منال خان اور ان کے منگیتر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اب منال خان کی ایسی تصویر سامنے آئی جس میں ان کو ہسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔احسن محسن اکرام نے اپنے انسٹاگرام سٹوری میں ایک سیلفی لیتے ہوئے منال خان کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کی، اس تصویر سے متعلق سابق اداکار نے لکھا کہ ’جلدی ٹھیک ہو جاؤ،‘ اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

 احسن محسن اکرام کی جانب سے اپنی اس انسٹا سٹوری میں منال خان کو ٹیگ بھی کیا گیا ہے،منال خان کیوں اور کیسے بیمار ہوئیں اس سے متعلق تو احسن محسن اکرام کی جانب سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں منگنی کرنے والی پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کاکارڈمنظرِعام پر بھی آیا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی ہدا یتکار کی لاش گھر سے برآ مد