چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم لاہور سے گرفتار

Jan 04, 2023 | 13:41:PM
چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم لاہور سے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم قیصر عباس کو لاہور کے علاقے رانا ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا اور اسکے موبائل فون سے چائلڈ پورنوگرافی مواد برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، مینار پاکستان کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک

   ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کو قبضے میں لیکر فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔