سابق قومی ویمن کرکٹ کپتان ثنا میر کورونا کا شکار

Jan 04, 2021 | 19:48:PM
سابق قومی ویمن کرکٹ کپتان ثنا میر کورونا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ثنا میر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر جاری قائد اعظم ٹرافی میں کمنٹری کر رہی تھیں،ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسٹیڈیم میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق قومی ویمن کرکٹ کپتان اور ٹی وی کمنٹیٹر ثنا میر کوویڈ19 کاشکار ہوگئیں۔ثنا میر کا کمنٹری کے دوران کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا جس کے باعث کمنٹری باکس میں ان کے ساتھ بیٹھے لوگ پریشان ہو گئے۔ 
کمنٹری باکس میں ذمہ داریاں ادا کرنے والے پریشانی کا شکار ہوگئے اور ان کے کورونا ٹیسٹ کرالئے گئے۔کمنٹیٹرز و سابق ٹیسٹ کرکٹر باذید خان کا بھی ٹیسٹ لیا گیا، طارق سعید،زوہیب حسن، علی یونس اور سکندر بخت کے بھی ٹیسٹ ہوگئے۔ سویرا پاشا کا بھی کوویڈ19 ٹیسٹ ہوگیا جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ثنا میر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حفاظتی تدابیر اپنائی گئیں،کمنٹری باکس اور اطراف میں سینی ٹائزیشن سپرے کیا گیا،کمنٹیٹرز معمول کے مطابق ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔