بھارتی اداکار رجنی کانت کا صفائی کرنے والی خاتون کو سونے کی چین کا تحفہ

Feb 04, 2026 | 09:57:AM
بھارتی اداکار رجنی کانت کا صفائی کرنے والی خاتون کو سونے کی چین کا تحفہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت کے نامور اداکار رجنی کانت نے صفائی کرنے والی خاتون کو اس کی ایمانداری پر سونے کی چین کا  تحفہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ چنئی میں ایک مندر کے قریب سڑک کی صفائی کے دوران پدما نامی ایک خاکروب خاتون کو طلائی زیوارت سے بھرا ایک بیگ ملا جسے اس نے اٹھا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے زیوارت کے مالک کو ڈھونڈ کر اسے بیگ واپس کر دیا، صفائی کرنے والی خاتون پدما کی ایمانداری پر ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے اسے ایک لاکھ بھارتی روپےکا انعام بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب بھی میدان میں آگیا ،امریکہ نے بڑی منظوری دیدی

پدما کی ایمانداری خبروں کی بھی زینت بنی جس سے متاثر ہو کر ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار  رجنی کانت نے پدما سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور خاتون کی ایمانداری پر اسے سونے کی چین کا تحفہ دیا۔

اداکار کی ٹیم کی جانب سے اس موقع کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھی شیئر کی گئیں۔


 اداکار کی ٹیم کی جانب سے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد پرستاروں کی جانب سے  رجنی کانت کو خوب سراہا جارہا ہے جبکہ پدما کی ایمانداری کی بھی تعریف کی جا رہی ہے۔