وزارت داخلہ سمیت دیگر وزارتوں اور ڈویژنز میں افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ، وزارت خزانہ و دیگر وزارتوں اور ڈویژنز میں افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری، داخلہ ڈویژن سلمان چوہدری کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کو ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خضر حیات کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، مزید برآں سیکشن افسر ماریہ اظہر کا کابینہ ڈویژن سے ملٹری فنانس ونگ خزانہ ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔